Friday, 29 November 2024


امریکہ نے 35تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیدیا ۔۔۔۔

ایمزٹی وی ( واشنگٹن ) امریکہ نے مجموعی طور پر 35تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیدیا ہے ،اور انکے لوگوں سے امریکی کمپنیوں اور افراد کی کسی قسم کی لین دین پر پابندی لگا دی ہے جبکہ ان کے تمام اکاﺅنٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں ، ان میں پاکستان میں دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش ) کا خراسان کے نام سے قائم گروپ بھی شامل ہے جو سابق طالبان کمانڈر حا فط سعید خان نے قائم کیا ہے جبکہ دیگر گروپوں میں عراق ،شام، نائیجیریا ،شمالی کراکس اور دیگر علاقوں کے گروپ شامل ہیں ، امریکی حکام کے مطابق دہشت گرد قرار دی گئی تمام تنظیموں کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کرنے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ ان تمام تنظیموں کے اثاثے بھی منجمند کردیئے گئے ہیں

Share this article

Leave a comment