Friday, 29 November 2024


حکومت آئین کی پاسداری نہیں کررہی ہے، درخواست گزار

ایمز ٹی وی(لاہور ) لاہور ہائی کورٹ نے 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے پر پنجاب حکومت اور سیکریٹری تعلیم سے 29 اکتور کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ نے کیس کی سماعت کی دورانِ سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا کہ آئین میں 16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت آئین کی پاسداری نہیں کررہی جس کے باعث والدین کثیر رقم خرچ کر کے پرائیوٹ اسکول میں پڑھانے پر مجبور ہیں جس کے بعد عدالت نے پنجاب حکومت اور تعلیم سیکریٹری سے 29 اکتوبر تک جواب طلب کرلیاہے۔

Share this article

Leave a comment