Friday, 29 November 2024


بھارتی جارحیت کا ثبوت اقوامِ متحدہ میں پیش کردیا گیا

پاکستان نے کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے دیئے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ ملیحہ لودھی نے ثبوت اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کو دیئے ہیں جبکہ پندرہ ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھارتی ہٹ دھرمی اور جارحیت سے آگاہ کیا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں مگر بھارت الزام تراشیاں کر رہا ہے۔ بھارت حیلے بہانوں سے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے حالانکہ وہ پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ سرتاج عزیز کا مزیدکہناتھاکہ افغانستان پاکستان پر الزام تراشی سے باز رہے۔

Share this article

Leave a comment