Friday, 29 November 2024


حلقہ پی پی 16 میں ووٹنگ جاری

ایمزٹی وی(اٹک)پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 16 اٹک میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے. پی پی 16 کی یہ نشست پنجاب کے وزیرِ داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد خالی ہوئی تھی، جن پر رواں برس 16 اگست کو اٹک کے قریب اُن کے آبائی علاقے گاؤں شادی خان میں خود کش حملہ کیا گیا تھا۔ جہانگیر خانزادہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ اور کسی بھی سیاسی جماعت نے اس حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا. پی پی 16 کے ضمنی انتخاب میں تقریباً 206,669 شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے، اس حلقے میں114,027 مرد جبکہ 92,642 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ضمنی انتخاب کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے فوج اور رینجرز کے تقریباً 900 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تقریباً 1500 پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اٹک میں پہلی مرتبہ تجرباتی طور پر 30 سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پریذائیڈنگ افسران اسمارٹ فون کے ذریعے براہ راست الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔

Share this article

Leave a comment