ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی خلا میں سیٹلائٹ لانچ کرنے جا رہی ہے جس سے افریقہ کے دور دراز کے علاقوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو انٹرنیٹ سے جوڑنے کے لیے کام کرتے رہیں گے خواہ اس کے لیے ہمیں اپنے سیارے (زمین) کے باہر ہی کیوں نہ دیکھنا پڑے۔ خیال رہے کہ یہ پراجیکٹ فیس بک کے انٹرنیٹ ڈاٹ او آر جی کا حصہ ہے اور اس پراجیکٹ پر بعض ممالک میں سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ پراجیکٹ ناقابل رسائی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچانے کے لیے مختلف طریقوں پر کام کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ یہ سیٹلائٹ 2016ءکے دوسرے نصف میں لانچ ہوگا۔
فیس بک کے بانی کا انوکھا کارنامہ، فیس بک کی دوسری دنیا تک رسائی
- 06/10/2015
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 3910 K2_VIEWS
Leave a comment