Thursday, 28 November 2024


اقتصادی راہداری منصوبہ شروع ہوتے ہی دشمنوں کی سازشیں تیز ،صدر ممنون حسین

ایمزٹی وی ( کوئٹہ) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا تاہم یہ منصوبہ شروع ہوتے ہی دشمنوں نے سازشیں تیز کردی ہیں ۔ کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ گوادر کا شغر روٹ ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،بلوچستان میں بہت خوشگوار تبدیلیا ں آرہی ہیں اور جلد ہی صوبے میں امن و امان بحال ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے ،پاک چائنا راہداری منصوبے سب سے پہلے بلوچستان بعد میں پاکستان کو فائدہ پہنچے گا اور ساتھ ہی افغانستان ،ایران ،وسطی ایشیاءکو بھی ہوگا ،جبکہ راہداری منصوبے کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے ،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبہ شروع ہوتے ہی دشمنوں نے سازشیں تیز کردی ہیں ،

Share this article

Leave a comment