Friday, 29 November 2024


ویژول اسٹڈیز کے فورتھ ایئر انڈسٹریل ڈیزائن کے طلبہ نے ٹاپ پرائزاور ایک لاکھ نقد رقم جیت لی

ایمز ٹی وی ( کراچی )پاکستان اینوویشن فاﺅنڈیشن "Pakistan Innovation Foundation" کے زیر اہتمام ایک مقابلہ بعنوان: "Dare to Dream Founder's pitch" جو کہ میمن پروفیشنل فورم میں منعقد ہوا۔جس کو مقامی مو ٹر کمپنی (انڈس موٹر کمپنی )نے اسپانسر کیا تھا اس مقابلے میں جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے فورتھ ایئر انڈسٹریل ڈیزائن کے طلبہ نیلم حسن ،احسان احسن ،سعد محیب اللہ اور پریانکا پوجاپر مشتمل ٹیم نے ٹاپ پرائز حاصل کی۔ان طلبہ کو کراچی کے بے ہنگم ٹریفک کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے جدت مہارت اور انفرادیت کے حامل ٹھیلوں (Cart & Vender )کے ڈیزائن بنانے کو کہا گیا تھا جو دلکشی کے حامل ہوں۔ اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے طلباوطالبات نے ایک بزنس پلان کے ساتھ منفرد مگر قابل عمل ڈیزائن تخلیق کیا جو جاذب نظر ،خوشنما اور صارفین کے لئے پرکشش بھی دکھائی دیتا ہے اور ٹریفک کے فلو میں رکاوٹ بھی نہیں بن سکتا اور ہاکرزیاپتھاریدار اپنی روزی بہ وقار انداز میں کماسکتے ہیں۔یہ موبائل ٹھیلے یاکارٹ کم جگہ گھیر تے ہیں اور اپنی وضع قطع کے اعتبار سے دیدہ زیب ہیں۔مقابلے کا بنیادی مقصد نوعمر ہونہار اور ذہین طلبا ءکو سائنس ،اینوویشن اور جدت فکر کے معاشرتی اور کاروباری کم انکم وینڈر زکے لئے خوبصورت کارٹ تخلیق کرنے کا موقع فراہم کیا گیا اور کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازاگیا جوکہ جامعہ کراچی کے لئے مسلسل کامیابی کے اعزاز کے مترادف ہے۔

Share this article

Leave a comment