ایمز ٹی وی(پشاور) اپنی چمک اور خوبصورتی سے قوس وقزح کے رنگ بکھیرنے کے بعد قیمتی پتھروں کی تین روزہ نمائش اختتام کو پہنچ گئی۔ نمائش میں ملکی ہی نہیں بلکہ غیرملکی خریدار بھی خیبرپختونخواءکے پہاڑوں سے نکلنے والے پتھروں کی چکاچوند سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔نشتر ہال پشاور میں سجی قیمتی پتھروں کی نمائش میں آخری دن بھی لوگوں کا جم غفیر رہا۔ نیلم، زمرد، کٹھیلا، ایکوا مرین اور ان جیسے سینکڑوں قیمتی پتھر تھے جو نہ صرف صوبے کی عوام بلکہ بیرون ملک سے آئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ شائقین نے نمائش میں رکھے گئے قیمتی پتھر اور ان سے بنائے گئے زیورات میں گہری دلچسپی لی۔خیبرپختونخوا سے نکلنے والے ان قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھا کر زرمبادلہ کمانے کے لئے کاروبار سے وابستہ تاجروں کی یہ اپنی کوشش تھی۔ تاجر نمائش کے مقاصد سے مطمئن لیکن حکومتی عدم توجا پر بریشان نظر آئے۔اس قسم کی نمائشوں کے انعقاد سے نہ صرف دنیا کو پاکستان میں پائے جانے والے قیمتی خزانوں سے آگاہی ملے گی بلکہ قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
نشترہال پشاور میں سجی قیمتی پتھروں کی تین روزہ نمائش کا اختتام
- 13/10/2015
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1757 K2_VIEWS
Leave a comment