Thursday, 28 November 2024


9 محرم کوشہرمیں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ ،ایس ایس پی ملیرراؤ انوار

ایمز ٹی وی (کراچی)پولیس نے سپر ہائی وے کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ ہوا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔

راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا جن میں فضل اللہ گروپ کامقامی امیر بھی شامل ہے، تینوں ملزمان خود کش حملہ آور تھے اور کراچی میں 9 محرم کے جلوس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ان کےقبضے سے خودکش جیکٹس، بارود سے بھری بوریاں،اسلحہ اور بھاری تعداد میں ڈیٹونیٹر بھی برآمد کیے ہیں جب کہ مکان سے بھی بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔

Share this article

Leave a comment