ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت میں بڑھتے ہوئے نسلی امتیاز اور فرقہ واریت کے خلاف بھارتی ادیبوں اور شاعروں کی جانب سے ایوارڈ واپس دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نسلی امتیاز کے باعث مزید5 ادیبوں کی جانب سے ایوارڈ واپس دیئے جانے کے بعد ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں کی تعداد 46ہوگئی۔ بھارت کے دانشوروں اور ادیبوں نے مودی سرکار کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اترپردیش میں گوشت کھانے کی جھوٹی افواہ پر مسلمان کے قتل، پاکستانی گلوکار غلام علی کے کنسرٹ کی منسوخی اور خورشید قصوری کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد بھارتی ادیبوں و شاعروں نے احتجاً اپنے ایوارڈ واپس کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ نند بھردواج، چندرا شیکر پٹیل، ویرابھدرپا، کے نیلا، آر کے ہدوگی، کاشیناتھ امبلگی نے ساہتیہ اکیڈمی کواپنے ایوارڈ واپس کیے ہیں جس کے بعد ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں کی تعداد 46ہو گئی ہے۔
مودی سرکار کے خلاف بااثر شخصیات کا انتہائی سخت قدم !!
- 16/10/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1496 K2_VIEWS
Leave a comment