Friday, 29 November 2024


پاکستان میں ہر سال ہزاروں بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں ،مقررین۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسلینس فار ویمن اسٹڈیز کی ڈائر یکٹرو چیئرمین سماجی بہبود پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں شرح پیدائش بہت زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ غربت ،افلاس اور شعور کا فقدان ہے،ان ممالک میں بچوں کی پیدائش اور نگہداشت سے متعلق ماﺅں کے لیے طبی سہولتیں ناپید ہیں ،اگر خواتین کی تعلیم پر توجہ دی جائے تو شرح پیدائش میں کمی ممکن ہوسکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام " بڑھتی ہوئی آبادی اور اسکے مسائل اور فیملی پلاننگ کا پاکستان میں رجحان " پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں ہر منٹ کے دوران 8 بچے پیدا ہوتے ہیں اور ایک رپورٹ کے مطابق ہزار میں سے 58ناقص طبی سہولیات کے باعث اموات کا شکار ہوجاتے ہیں،اگر یہی شرح بدستور رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 40 کڑوڑسے تجاوز کرجائیگی ۔اس موقع پر ڈاکٹر سکینہ ریاض،میں ڈی کے ٹی فاﺅ نڈیشن سے محترمہ امبرین تھامپسن ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رحیق احمد خان لودی بھی موجود تھے ۔امبرین تھامپسن نے کہا کہ پاکستان میں فیملی پلاننگ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے لوگ گھبراتے ہیں ،بڑ ھتی ہوئی آبادی ہمارے معاشرتی رویوں اور خصوصاًصنفی کے کردار پر اپنا تجزیہ پیش کیا۔

Share this article

Leave a comment