Friday, 29 November 2024


فالج سے آگاہی کا عالمی دن ۔

ایمزٹی وی (کراچی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فالج کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے ،دنیا بھر میں فالج سے آگاہی اور بچاﺅ کے لیے عوام میں شعور بیدار کیا جاتا ہے ،اور اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے ،فالج کے حملے کی علامات میں زبان کا بند ہوجانا اور بولنے کی صلاحیت معطل ہوجانا ،ہاتھ اور پاﺅں کی معذوری اور بینائی کا چلے جانا شامل ہے ،اس کے علاوہ سیگرٹ نوشی ،اور جامد طرز زندگی کو ترک کرکے ورزش کی عادت اپنا کر فالج سے بچا جاسکتا ہے ۔

Share this article

Leave a comment