Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


جامعہ کراچی نے داخلہ پالیسی تبدیل کردی

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی نے داخلہ پالیسی میں تبدیلی کردی ہے جس کے تحت رواں سال داخلوں کے سلسلے میں ہونے والے ہوانے والے ٹیسٹ این ٹی ایس کے بجائے خود لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا جس کے بعد ہائی ایجوکیشن کمیشن نے این ٹی ایس سے ٹیسٹ کرانے کی لازمی شرط ختم کردی ہے لہذا اب داخلہ ٹیسٹ ہم خود کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 20 سے زائد شعبوں میں این ٹی ایس کے ذریعے داخلہ ٹیسٹ کرایا گیا تھا جس کے مثبت نتائج رہے تاہم ہم ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ خود کرا رہے ہیںاور آج تک کسی کو شکایت نہیں ہوئی لہذا جب ہم ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کراسکتے ہیں تو آنرز اور ماسٹرز کے بھی ہم خود لیں گے جس سے یونیورسٹی کو خاصی بچت ہوگی۔ ڈاکٹر قیصر نے بتایا کہ رواں سال 25 سے زائد شعبوں میں داخلہ ٹیسٹ کرانے کا ارادہ ہے جس کی حتمی منظوری اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے ذریعے ہونے والے تمام داخلہ میرٹ پر ہونگے جس میں کوئی درجہ بندی نہیں ہوگی جو ٹیسٹ پاس کرے گا وہ داخلے کا اہل ہوگا۔

Share this article

Leave a comment