Thursday, 28 November 2024


سعودی عرب کے صوبے الاحسا کے شہر الدالوہ میں یوم عاشورہ کے موقعے پر فائرنگ-

 

  • ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) سعودی عرب میں یوم عاشورہ کے موقعے پر نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے-پولیس کے مطابق خودکار ہتھیاروں سے لیس تین نقاب پوش افراد نے ایک عمارت سے نکلنے والے لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک کسی گرفتاری یا واقعے کے محرکات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف کی اکثریتی آبادی شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے جو سعودی عرب میں اقلیت ہیں۔عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ امام بارہ گاہ کے اندر یوم عاشور کی تقریب کے شرکا پر کی گئی۔

     
     
  •  

Share this article

Leave a comment