Thursday, 28 November 2024


آسٹریلیا میں اسپورٹس کو مزید منافع بخش بنانے کے لیےخواتین کی ضرورت

 
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں یہ بات سامنے آئی کہ آسٹریلیا میں کھیل کی بقا اور اس کے فروغ اور اسے منافع بخش بنانے کے لیے خواتین کا شامل کیا جانا ضروری ہے، چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ گیلپ کا کہنا ہے کہ خواتین فٹبال میں اس لیے دلچسپی لیتی ہیں کہ ’اس میں گیند کو کھیلا جاتا ہے نہ کہ کھلاڑی کو‘ اور اس میں جانے کے لیے جسمانی وضع قطع کو کوئی دخل نہیں۔سڈنی ایف سی میں اے لیگ کلب کے بورڈ میں واحد خاتون اور ریبل کمپنی کی سربراہ ایریکا برچ کا کہنا ہے کہ اسپورٹس کی بقا کے لیے خواتین اور ڈالر کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔
 

Share this article

Leave a comment