Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


عباسیہ اسکول کی 45کنال اراضی پر سرکاری اور غیر سرکاری محکموں کا قبضہ

ایمز ٹی وی(بہاولپور) نواب آف بہاولپور کی جانب سے 1947ءمیں بنائے گئے بہاولپور ڈویژن کے سب سے بڑے عباسیہ ہایئر سیکنڈری اسکول کی 45کینال اراضی پر مختلف محکموں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس اسکول کو 96کنال اراضی مختص کی گئی تھی جس میں سے صرف 51کنال 2مرلے عباسیہ اسکول کے حصے میں ہیں باقی اسلامیہ یونیورسٹی ریلوے کیمپس کے قبضے میں 14کنال ، جانباز فورس ٹریننگ سینٹر کے قبضے میں 4کنال 8مرلے ، ماڈل ٹاﺅن لیڈیز کلب کے قبضے میں 12کنال، ای ڈی او ایجوکیشن آفس کے پاس 11کنال 13مرلے جبکہ پرائیوٹ نرسری کے قبضے میں 2کنال7مرلے موجود ہیں۔عباسیہ ہایئر سیکنڈری اسکول میں اس وقت طلباءکی تعداد2800سے تجاوز کر چکی ہے جگہ کی کمی کے باعث بچوں کو کھلے آسمان تلے گراﺅنڈ میں شدید سردیوں اور گرمیوں میں بیٹھنا پڑتا ہے۔اسکول کی اراضی پر نہ ´صرف سرکاری اداروں کا ناجائز قبضہ ہے بلکہ پرائیوٹ طور پر بھی لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

Share this article

Leave a comment