ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم کو نااہلی سے متعلق حاصل استثنیٰ پراسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے، درخواست گزاراظہرصدیق ایڈووکیٹ نے رولنگ کالعدم قراردینے کی استدعاکرتے ہوئے موقف اپنایاکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاترنہیں۔ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں وزیراعظم ، سپیکر قومی اسمبلی ، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایاکہ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم کسی قانون پر عدالت نظرثانی کرسکتی ہے۔ آرٹیکل چھیاسٹھ کے تحت وزیراعظم کو دیاگیااستثنیٰ غلط ہے ، آرٹیکل دو اے اور 227کے تحت اسپیکر کی رولنگ غیر اسلامی ہے لہٰذا رولنگ کو کالعدم قراردیتے ہوئے افواج پاکستان کو بدنام کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قراردیاجائے۔واضح رہے کہ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجا تھا جسے سپیکر نے مستردکرتے ہوئے رولنگ جاری کردی اور واضح کیاکہ وزیراعظم کوآئین کے آرٹیکل 66کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور ایوان میں کی گئی بات کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجاسکتا۔
اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ چیلنج، کالعدم قراردینے کی استدعا..
- 02/10/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 2321 K2_VIEWS
Leave a comment