Friday, 29 November 2024


کھیل کود اورکتب بینی کے مواقع ایک ساتھ!

ایمزٹی وی(اسلام آباد) راولپنڈی ریجن نے علاقوں میں قائم پارکس میں لائبریروں کی تعمیر کااعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ریجن کے پارکوں میں لائبریریوں کی تعمیر، کتابوں کی خریداری کے لئے5 کروڑ90 لاکھ سے زائد کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی اور اٹک کے بڑے پارکوں میں کتب خانے قائم کئے جائیں گے جہاں ہال بنانے کے ساتھ ساتھ کتابوں کی خریداری بھی کی جائے گی۔راولپنڈی ضلع کے پارکوں کے لئے29.690 ملین روپے جبکہ ضلع اٹک کے کتب خانوں کے لئے25.500 ملین روپے مختص کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی ان کتب خانوں کے قیام کے لئے فنڈز جاری کردیئے جائیں گے جس کے بعد آئندہ ماہ کام شروع کردیا جائے گا۔کتب خانوں کا قیام کھیل کود کے ساتھ ساتھ مختلف کتابوں کامطالعہ اورطالبعلموں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

Share this article

Leave a comment