Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


حکومت سندھ سے مذاکرات کے بعد بس مالکان کا کرایوں میں کمی کرنے کا اعلان

ایمز ٹی وی:(کراچی) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اورسندھ بس اونرز کے عہدیداران کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد انٹرسٹی بسوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا جس کےتحت کراچی سے اندرون ملک جانے والی بسوں کے کرایوں میں 7 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

صدر سندھ بس اونرز کے مطابق کل سے اے سی اور بغیر اے سی بسوں کے نئے کرائے لیے جائیں گے جس میں کراچی سے حیدرآباد کے لیے اے سی بس کا کرایہ 20 روپے کمی کےبعد 265 روپے وصول کیا جائے گا جبکہ کراچی سے حیدرآباد کے لیے نان اے سی بسوں کے کرائے میں 12 روپے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد اس کا کرایہ 158 روپے ہوگیا ہے۔

حکومت اور پبلک ٹرانسپورٹرز کے درمیان کرایوں کے کمی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے بعد کرایوں میں کمی کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہےکہ 2011 سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے نہیں بڑھائے گئے ہیں جس کےبعد اصولاً ہمیں کرائے کم نہیں کرنے چاہئیں تاہم کل ٹرانسپورٹرز کے جنرل باڈی اجلاس میں اس سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment