Thursday, 28 November 2024


پاک بھارت سیریز،پی سی بی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

پاک بھارت سیریز،پی سی بی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ ایمز(کھیل)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کرکٹ سیریز پر بھی سودے بازی سے باز نہ آیا۔بھارتی بورڈ نے پاکستان سے منافع میں حصہ مانگ لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے وزیراعظم نوااز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔وزیراعظم کی طرف سے خط کا جواب کل تک موصول ہونے کی توقع ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ سری لنکا میں سیریز کھیلنے کا خرچ یو اے ای سے کم ہے۔اس سے پہلے حکومت پاکستان نے پی سی بی کو اپنی شرائط کے مطابق سیریز کھیلنے کی اجازت دی تھی۔دوسری جانب سیریز کھیلنے کا ابھی فیصلہ ہوا نہیں لیکن بھارت کی رال پہلے ہی ٹپکنے لگی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیریز کھیلنے کے لئے نئی شراط عائد کردی ۔بھارتی کرکٹ بورزڈ نے پاکستان کی ہوم سیریز میں سے آمدن کا حصہ مانگ لیا۔بھارت کے خلاف سیریز سے پاکستان کو بھاری منافع کی توقع ہے۔اس سے پہلے سیریز کا میزبان سری لنکن کرکٹ بورڈ بھی پی سی بی سے پیسوں کا تقاضا کر چکا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنک کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو ہوگا۔ثالث کا کردار ادا کرنے والے جائلز کلارک سیریز کا با ضابطہ اعلان ستائیس نومبر کو کرینگے۔واضع رہے کہ پاک بھارت سیریز کے ثالث جائلز کلارک نے پی سی بی اور بی سی سی آئی حکام کو گزشتہ روز 4 دن کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومتوں سے اجازت لے کر آگاہ کریں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کو لمبو اور پالے کے نیوٹرل وینیوز پر کھیلے جانے کا امکان ہے۔

Share this article

Leave a comment