Friday, 29 November 2024


رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے امکان

ایمزٹی وی (کراچی)سندھ میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ایک بار پھر ختم ہونے والی ہے، تاہم اس کے اختیارات میں ایک بار پھر توسیع کا امکان ہے.رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس کو ارسال کردی گئی ہے.جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ ہاؤس کو موصول ہوگئی ہےذرائع کے مطابق امکان یہی ہے کہ سمری الیکشن سے قبل 4 دسمبر تک منظور کرلی جائے گی، جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سمری کی منظوری کے بعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔امکان ہے کہ کراچی میں 5 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن سے قبل رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 4 ماہ کی توسیع کردی جائے گی.ان خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز چھاپے، گرفتاری اور تفتیش کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ 5 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں پولنگ ہوگی.

Share this article

Leave a comment