Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


شہریوں نے کے الیکڑک ملازمین کو ڈاکو سمجھ کر پیٹ ڈالا

ایمزٹی وی(کراچی) شہریوں نے ملزمان کے زیر استعمال ٹرک پر ڈنڈے اور پتھر برساکر ٹرک الٹ دیا، پکڑے جانے والے افراد کا تعلق مبینہ طور پر سیڑھی گروپ سے بتایا گیا جو وارداتوں کے دوران خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں، شہریوں نے بجلی ٹھیک کرنے آنے والے کے الیکٹرک کے ملازمین کو سیڑھی گروپ کے کارندے سمجھ کر پکڑا جنھیں رینجرز نے تفتیش کے بعد چھوڑدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعیدآباد سیکٹر 8 پاور ہاؤس کے قریب پکوڑا چوک پر شہریوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے الیکٹرک کے ٹرک نمبر JZ-1289 پر سوار 5 افراد کو پکڑکر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، اطلاع پر سیکڑوں علاقہ مکین، پولیس کی نفری اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی ، رینجرز نے مزاحمت کے بعد تمام افراد کو شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر اسپتال منتقل کیا، شہریوں نے ملزمان کے ٹرک پر ڈنڈے برساکر اسے الٹ دیا جس سے  ٹرک تباہ ہوگیا ہے

سیڑھی گروپ رات کے وقت سیڑھی لگا کر گھروں میں داخل ہوتا ہے اور خواتین عصمت دری بھی کرتا ہے، موچکو سے کئی خواتین کے اغوا کی اطلاعات ہیں، ڈکیتوں میں اضافے کے بعد شہری رات کو پہرا دیتے ہیں، وقوعے کے وقت اہل محلہ گلی میں پہرہ دے رہے تھے، کہ کے الیکٹرک کے ملازمین نے نے گھر کی دیوار پر جیسے ہی سیڑھی لگائی تو انھیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مکینوں کے مطابق پکڑے جانیوالے ڈاکو تھے جنھیں پولیس نے چھوڑ دیا ہے، پولیس سیڑھی گروپ کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہے۔

Share this article

Leave a comment