Friday, 29 November 2024


جامعہ کراچی نے الحاق شدہ کالجز کو داخلے دینے سے روک دیا!

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ کراچی نے الحاق شدہ نجی کالجوں کوایم بی اے میں داخلے دینے سے روک دیا ہے جس کے تحت طلباکونئے سال میں داخلے نہیں دیے جاسکیں گے۔نئے تعلیمی سال 2016کے موقع پرایم بی اے پروگرام میں داخلے نہ دینے کے باقاعدہ احکام جاری کردیے ہیں جن کالجوں کوایم بی اے پروگرام میں داخلے دینے سے روکا گیا ہے ان میں آدم جی، ایڈمسن، ایمز، الحمد، سی اے ایم ایس، سی بی ایف، کے آئی ٹی ای کائٹ، لیاقت کالج، میری ٹائم، ایس ایس اے ٹی، یوسی کالج شامل ہیں، یہ فیصلہ ’’کراچی یونیورسٹی برنس اسکول کی جانب سے اپنا ایم بی اے پروگرام 2 سے بڑھا کر ساڑھے 3 سال پرمحیط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس بارپہلی مرتبہ داخلے دیئے جارہے ہیں۔یہ پروگرام ’’ایم ایس‘‘کے مساوی ہوگااوراس پروگرام سے فارغ التحصیل طالب علم براہ راست پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے اہل ہونگے۔مزید تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ انتظام وانصرام پروفیسرڈاکٹرخالد عراقی نے بتایا کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے دیئے ہوئے ’’روڈمیپ‘‘ پرکراچی یونیورسٹی بزنس اسکول نے ایم بی اے پروگرام 2سے بڑھاکرساڑھے 3 سال کیاہے اوریونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اس پروگرام کی منظوری بھی دے چکی ہے۔ جس کے تحت ایم بی اے پروگرام ایم ایس کے مساوی ہوگا۔شہرکے نجی کالج اس پروگرام کوشروع کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے جبکہ جامعہ کراچی کالجوں کواس بات کی اجازت نہیں دے سکتی ہے یونیورسٹی خود ساڑھے 3 سالہ ایم بی اے پروگرام شروع کردے جبکہ کالجوں میں3سالہ ایم بی اے ہی چلایاجاتارہے۔

Share this article

Leave a comment