Friday, 29 November 2024


کراچی آپریشن پر گورنر کی حمایت کا اعلان

ایمزٹی وی(کراچی)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی آپریشن کی حمایت کا اعلان کردیاذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی پالیسی بہت واضح ہے کہ کوئی بھی ایکشن کسی جماعت یا فرد کے خلاف ہرگز نہیں لیکن اگر کسی فرد کی سرگرمی دہشت گردی یا دہشت گردوں کے سہولت کارکے زمرے میں آتی ہو گی، اس کے خلاف بلا تفریق و دباؤ ایکشن لیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ نیب کے اقدامات قابل تحسین ہیں، قومی ادارہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنی کاوشوں میں مصروف عمل ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان کا مزید کہنا تھا کہ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ بدعنوانی سے حاصل رقوم دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو فراہم کی گئیں، یہ بات ریاست کے لیے تکلیف دہ تھی لہذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ جرائم میں ملوث یا اس میں شریک فرد کتنا ہی بااثر یا اس کی وابستگی کسی بھی جماعت سے ہو اس کی حیثیت دیکھے بغیر اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ سیاسی و عسکری قیادت اس بات پر متفق اور اٹل ہے کہ کسی بھی صورت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن کو روکا یا رول بیک نہیں کیا جاسکتا ہے اور یہ آپریشن آخری دہشت گردکے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Share this article

Leave a comment