Friday, 29 November 2024


نئی ٹیلی کمیونیکشن سروسز پالیسی کا منظوری!

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میںکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیلی کمیونی کیشنز پالیسی 2015ءکی منظوری دیدی ہے جس کا مقصد صارفین کو ٹیلی مواصلات کی یونیورسل، رعایتی اور معیاری سروسز فراہم کرنا ہے۔ یہ سروسز کھلی، مسابقتی اور بہتر انتظام کی حامل مارکیٹوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ضروری مشاورت کے بعد پالیسی کے مسودہ کو حتمی شکل دی۔ ٹیلی کمیونی کیشنز پالیسی 2015ءتمام شراکت داروں کے ساتھ بھرپور مشاورت عالمی معیارات کے مطابق تشکیل دی گئی ہے۔علم پر مبنی معاشرے کے مقصد کے حصول میں مدد ملے گی۔ نئی پالیسی کے نمایاں خدوخال میں مسابقتی فریم ورک، اسپیکٹرم اسٹریٹجی، اسپیکٹرم شیئرنگ، سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور اوور دی ٹاپ سروسز شامل ہیں جو پرانی پالیسیوں میں موجود نہیں تھے۔ اس سے ٹیلی کام سروسز کی کارکردگی اور معیار بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ صارفین کو انتخاب کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ نئی پالیسی کے نفاذ سے جہاں صارفین کو فائدہ ہوگا وہاں اس شعبہ میں نئی سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جس سے مارکیٹ میں جدید ٹیکنالوجیز متعارف ہوں گی۔ نئی پالیسی کے تحت ٹیلیفون، انٹرنیٹ، براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی اور ان سروسز سے محروم علاقوں میں ٹیلی سینٹرز کے قیام کے لئے یونیورسل سروس فنڈ کا استعمال کیا جائے گا۔ لوگوں کی ضروریات کے مدنظر خصوصی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ پالیسی کے تحت آپریٹرز عوام کے استعمال کیلئے وائی فائی سروسز فراہم کر سکیں گے۔

Share this article

Leave a comment