Thursday, 28 November 2024


ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 212 رنز کی شکست

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 212 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 36.3 اوورز میں صرف 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھ ویٹ اور راجندرا چندریکا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ پہلی اننگز کی طری ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 30 رنز کے مجموعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ مہمان ٹیم کے چھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہن سکا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں کریگ براتھ ویٹ نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 94 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں پیٹنسن نے پانچ جبکہ ہیزل وڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی جانب سے براوو اور کیمار روچ نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی آخری کار وکٹیں کل کے سکور میں صرف 16 رنز کا اضافہ کر سکیں اور پوری ٹیم 223 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں نیتھن لیون نے تین، ہیزل وڈ نے دو اور پیٹر سڈل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور میچ کے دوسرے دن چار وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔

Share this article

Leave a comment