Thursday, 28 November 2024


ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا شیڈول جاری!

ایمزٹی وی(اسپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔آئی سی سی نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مینز اور وومنز مقابلوں کا شیڈول جاری کیا.مردوں کی ٹیموں کا مقابلہ دھرم شالا میں جب کہ خواتین ٹیمیں نئی دہلی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں مردوں کے 35 اور خواتین ٹیموں کے 23 مقابلوں سمیت مجموعی 58 میچز ہوں گے جو 8 مارچ سے شروع ہوں گے جب کہ دونوں فائنل 3 اپریل کو کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان گروپ 2 میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورکوالیفائرگروپ اے کی فاتح ٹیم کے ساتھ شامل ہے جب کہ گروپ 1 میں سری لنکا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور کوالیفائر گروپ بی کی فاتح ٹیم کو رکھا گیا ہے۔پاکستان کا پہلا 16 مارچ کو کوالیفائر ٹیم کے ساتھ کولکتہ میں ہوگا، دوسرا میچ 19 مارچ کو بھارت سے دھرم شالا میں، تیسرامیچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف موہالی اور 25 مارچ کو آسٹریلیا سے موہالی میں ہی ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آخری گروپ میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا اور 29 مارچ کو تمام ٹیمیں آرام کریں گی، 30 مارچ کو پہلا سیمی فائنل نئی دہلی میں، 31 مارچ کودوسرا سیمی فائنل ممبئی میں کھیلا جائے گا، دو دن آرام کے بعد 3 اپریل کو کولکتہ میں ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم 5 کروڈ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ خواتین ایونٹ کی انعامی رقم 4 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے جو گزشتہ دفعہ بنگلہ دیش میں ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے 122 فی صد اضافی رقم ہے۔

Share this article

Leave a comment