Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


اقتصادی راہداری کے لئے چین نے شرط رکھدی!

ایمزٹی وی(آسلام آباد)حکومت چین نے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت ختم کر کے اسے پاکستان کا آئینی صوبہ تسلیم کرنے سے مشروط کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت چین نے پاکستان کی وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکے گا جب تک گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اس خطے کو پاکستان کا باقاعدہ آئینی صوبہ نہیں بنایا جاتا۔ حکومت چین نے مزید کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کو کسی متنازع خطے سے گزارنا نہیں چاہتا۔حکومت چین نے واضح کیا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 2 حکومتوں کے درمیاں معاہدہ ہے جبکہ گلگت بلتستان کے حوالے سے حکومت پاکستان کی رائے یہ ہے کہ یہ پاکستان کا حصہ نہیں بلکہ متنازع علاقہ ہے، ایسے میں چائنا کی حکومت کھربوں مالیت کے اس بین الاقوامی اہمیت کے منصوبے کو کسی متنازع خطے سے گزارنے کیلئے تیار نہیں، ذرائع نے بتایا کہ حکومت چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت کو ختم کیے بغیر اس منصوبے پر عالمی برداری خاص طور پر بھارت اعتراض اٹھا سکتاہے اورکام رک سکتا ہے.

Share this article

Leave a comment