Friday, 29 November 2024


ہواؤں میں اڑنے والے سڑکوں پر!

ایمزٹی وی(کراچی) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا ملک بھر میں احتجاج جاری ہے جب کہ کراچی ہیڈ آفس کے مرکزی دروازے پر ملازمین نےدھرنا دےدیاہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کے بعد سے ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور اس سلسلے میں ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ملازمین کا احتجاج جاری ہے جب کہ کراچی ہیڈ آفس کے مرکزی دروازے پر ملازمین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور وہیں دھرنا دے دیا۔ ملازمین نے جمعہ کو جناح ٹرمینل پر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی نجکاری کسی بھی طور پر قبول نہیں اور اس کے خلاف ہر سطح تک جایا جائے گا۔دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین کے احتجاج کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے تاہم فنانس سمیت تمام آپریشن متاثر ہورہے ہیں جب کہ پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

Share this article

Leave a comment