Friday, 29 November 2024


انٹرسال اور کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کامرس ریگولر سال اول کے امتحانات میں 33627 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 33052امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 10723امیدوار تمام سات پرچوں میں، 5127چھ پرچوں میں، 4107پانچ پرچوں میں، 3379چار پرچوں میں، 2983تین پرچوں میں، 2668دو پرچوں میں جبکہ 2398امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ ان امتحانات میں سات پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 32.49فیصد ،چھ پرچوں میں 15.53فیصد، پانچ پرچوں میں 12.44 فیصد، چار پرچوں میں 10.24فیصد، تین پرچوں میں 9.04 فیصد، دو پرچوں میں 8.08فیصد جبکہ ایک پرچے میں 7.27فیصد رہا۔ یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھتے جا سکتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment