Friday, 29 November 2024


یمن: جنگ بندی کے باوجود جھڑپیں ، 68 افراد ہلاک

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) یمن میں جنگ بندی کے باوجود حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب جنیوامذاکرات میں قیام امن اور فائربندی کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی کے قیام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ سعودی سرحد کے ساتھ واقع شمال مغربی یمن کے قصبے ہراد میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ 

 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان جھڑپوں میں 68افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ مرنے والوں میں 40باغی اور 28فوجی اہلکار شامل ہیں جبکہ 90افراد زخمی ہوئے ۔  اس سے قبل سعودی عرب اور اتحادیوں نے یمن میں 15سے 21دسمبر تک 7روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ 

 

ادھر سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت یمن امن مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں ۔ مذاکرات کے دوران باغیوں اور حکومتی وفد نے فائر بندی پر عمل درآمد کے لیے ایک آزاد مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment