Friday, 29 November 2024


صدر ممنون نے چین میں عالمی کانفرنس سے اردو میں خطاب کر کے تاریخ رقم کر دی

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)  صدرمملکت ممنون حسین نے دوسری عالمی انٹر نیٹ کانفرنس میں اردو زبان میں تقریر کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

 

یہ کانفرنس 16سے 18 دسمبر کے درمیان چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہروژہن میں منعقد ہوئی۔ یہ تاریخ میں پہلی بارہواہے کہ کسی پاکستانی صدر نے اس طرح کے عالمی فورم پر اردو میں تقریرکی ہو۔ اس سے نہ صرف قومی زبان کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ یہ قابل فخربھی ہے اورایک مضبوط ثقافتی ورثہ کی عکاس ہو گی۔

 

کانفرنس کا انعقاد سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن چائنا اور ژی جیانگ کی صوبائی حکومت نے کیا تھا جس سے چین کے صدر ژی جن پنگ نے بھی خطاب کیا۔ صدر ممنون حسین نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کی جانب سے انٹرنیٹ اورسائبرسپیس کے غلط استعمال کوچیک کرنے کیلیے اجتماعی عالمی کاوشوں پر زور دیا۔

 

Share this article

Leave a comment