Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


انسانی ترقی میں پاکستان 147 نمبر پر!

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان میں انسانی ترقی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں کم رہی، دنیا کے 188 ملکوں میں سے پاکستان کا انسانی ترقی کے حوالے سے 147 واں نمبر ہے، پاکستان میں اقتصادی ترقی صرف امیر لوگوں کے گرد گھومتی ہے، سرمایہ کاری کے بہتر مواقع بھی مال دار طبقہ کے لئے ہی ہیں، پاکستان میں 15 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بے روز گاری کی شرح 48 فیصد کے قریب ہے جبکہ ملک میں 8 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقی ”یو این ڈی پی“ کی جانب سے 2015ءکے لئے جاری کی جانے والی انسانی ترقی کی سالانہ رپورٹ بہت سے پاکستانیوں کے لئے شدید تشویش کا باعث بنی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کے حوالے سے پاکستان گزشتہ برس کے مقابلے میں بھی ایک نمبر پیچھے چلا گیا ہے۔ انسانی ترقی کے عالمی جائزے کا آغاز 1990ءمیں ایک پاکستانی ماہر معیشت ڈاکٹر محبوب الحق کی سربراہی میں کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 15 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بے روز گاری کی شرح 48 فیصد کے قریب ہے جبکہ ملک میں 8 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہیں۔ پاکستان انسانی ترقی کے شعبے میں بہت پیچھے کیوں ہے؟ اس سوال کے جواب میں بہت سے اقتصادی ماہرین کا خیال ہے دہشت گردی کی جنگ، قدرتی آفات، بھاری قرضوں کے بوجھ اور محصولات کی وصولیوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان انسانی ترقی کے لئے درکار رقوم خرچ کرنے کے قابل ہی نہیں تھا۔ اقتصادی امور کے ایک پاکستانی ماہر منصور احمد بتاتے ہیں پاکستان اپنی آمدن کا بڑا حصہ انسانی ترقی کے شعبوں پر خرچ کرنے سے قاصر رہا ہے۔ ترجیحات کے درست نہ ہونے اور کرپشن کی وجہ سے پاکستان اپنے ہیومن ریسورسز کو بہتر نہیں بنا سکا، اس لیے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں یہ اپنے ہمسایہ ملکوں میں بھی پیچھے ہے۔

Share this article

Leave a comment