Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


شخصیات کی بجائے اداروں کو مستحکم کرنیکی ضرورت ہے

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا ہے کہ حکومت، سیاسی و سماجی تنظیموں اور مفکروں کو مل کر وہ اسباب تلاش کرنا چاہئیں جس کے باعث آرمی پبلک اسکول پشاور جیسے دہشت گردی کے واقعات جنم لیتے ہیں اور بربریت کے ایسے واقعات کے سد باب کے لئے تدابیر بھی اختیار کرناچاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی جامعہ اردو کے تحت پشاور سانحے کی یاد میں یوم عزم برائے انسداد دہشت گردی کے موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارباب اخیتار سے امید ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرے گی جن سے دہشت گردی کے واقعات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ان کامزیدکہناتھا کہ ہمیں شخصیات کے بجائے اداروں کو مستحکم کرنا چاہئے تاکہ دنیا میں کتنی ہی جنگی کیفیت ہو وہ ادارے موثر طریقے سے اپنا کام کرتے رہیں۔مغرب ہمارے مقابلے میں اس لئے تعلیم و تحقیق کے میدان میں ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے کہ وہاں ادارے مضبوط ہیں۔

Share this article

Leave a comment