ایمزٹی وی (صحت) اپینڈکس کے شدید درد کی صورت میں اسے آپریشن کے لیے نکلوانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا لیکن ماہرین نے اب اپینڈکس انفیکشن کا کامیاب علاج اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے ممکن بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عام طور پر اپینڈکس کے درد اٹھتے ہی اسے فوری طور پر آپریشن کے ذریعے کاٹ کر نکال لیا جاتا ہے جسے اپینڈیکٹومی کہتے ہیں اور پاکستان میں اس کے ہزاروں آپریشن ہرسال ہوتے ہیں۔ کولمبس، اوہایو میں نیشن وائیڈ چلڈرن اسپتال کے ماہرین کے مطابق اپینڈکس کے مریضوں کی سرجری کے بجائے انہیں اینٹی بائیوٹکس دوائیں دی گئیں تو وہ ٹھیک ہوگئے اور انفیکشن فوری طور پر ختم ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق اسپتال میں درجنوں مریضوں کی رگ میں اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگائے گئے اور 24 گھنٹے کے بعد 10 روز تک انہیں اینٹی بایوٹکس کھلائی گئیں اور اگلے ایک برس تک انہیں سرجری سمیت کسی اور علاج کی ضرورت پیش نہ آئی اور وہ فوری طور پر تندرست ہوکر معمولات کی جانب لوٹ گئے،واضح رہے کہ اپینڈکس بڑی آنت کا ٹکڑا ہوتا ہے جو انفیکشن کا شکار ہوکر شدید تکلیف پیدا کرتا ہے اور بسا اوقات یہ جان لیوا بھی ہوجاتا ہے۔
طبی ماہرین نے اپینڈکس کا علاج آپریشن کی بجائے اینٹی بائیوٹکس سے ممکن بنانے میں کامیاب
- 29/12/2015
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 2518 K2_VIEWS
Leave a comment