Thursday, 28 November 2024


2015پاکستانی تجارت خسا رے میں رہی۔۔۔!

ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان کی بیرونی تجارت کے لیے سال2015 بھاری ثابت ہوا،برآمدات میں 5.7فیصد کمی اور تجارتی خسارے میں 11.1 فیصد کا اضافہ ہوا، حکومت تمام تر دعوﺅں کے باوجود نئی تجارتی پالیسی دینے میں ناکام اورجی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لئے یورپین یونین کو وضاحتیں پیش کرتی رہی، افغانستان اوربھارت سے تجارت پر پیش ر فت نہ ہو سکی تاہم چین کے ساتھ آزادتجارتی معاہدے پرنظرثانی کے لئے مذاکرات کے کئی دور ہوئے، اقوام متحدہ نے پاکستان کے بین الاقوامی ٹی آئی آر کنونشن میں شمولیت کی منظوری دی۔ حکومت نے جولائی میں اعلان کیا کہ اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2015-18 تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، اسے جلد ہی غور کے لئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں پیش کردیا جائیگااور کمیٹی کی سفارشات شامل کرنے کے بعد کابینہ اس کی منظوری دے گی لیکن پالیسی کا اعلان نہیں کیا جا سکا، گزشتہ پاکستان نے ڈبلیو ٹی او میں زرعی ایکسپورٹ پر سبسڈی کے بھارتی اقدام کو چیلنج کیا، دنیا بھر سے تجارتی تعلقات استوار کرنے کیلیے اقدامات کیے گئے۔

Share this article

Leave a comment