Friday, 29 November 2024


سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے، افتخارمحمد چوہدری

ایمز ٹی وی (پنجاب) اٹک سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے سندھ میں رینجرکو ملنے والے اختیارات کو درست قراردیا ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجر کو جو اختیارات دئیے گئے ہیں وہ درست ہیں۔ سندھ حکومت بھی اس معاملے پر قائل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں اٹھائے گئے مسائل درست ہیں جسے حکومتی نمائندے نے بھی تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ دہشت گردی واقعہ پر ابھی بات نہیں کرنی چاہئیے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ سابق چیف جسٹس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لاہور آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں فوجی عدالتوں کو درست قرار دیا۔ افتخار چوہدری نے سعودی عرب کی حفاظت کو مذہبی فریضہ قرار دیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران سعودی کشیدگی میں ثالثی کرادر ادا کرے

Share this article

Leave a comment