Friday, 29 November 2024


تھر میں پاکستان آرمی کی امدادی کارروائیاں

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) تھر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ راشن ،پانی اور طبی امداد کی کھیپ پہنچا دی ہے.
 
آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی کاروائیوں میں اکتیس سو خاندانوں کو راشن اور صاف پانی فراہم کیا جارہاہے۔ چھ موبائل میڈیکل کیمپس کے ذریعےڈیڑھ ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔
 
تحصیل چھاچھرو میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے، جس میں بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے دوائیں فراہم کی جارہی ہیں۔
 
پاک فوج کی جانب سے فراہم کیے گئے سامان میں 16.5ٹن راشن ،18ہزار864گیلن پانی ،500کمبل ،195رضائیاں ،150بستر ،200چادریں ،200دریاں اور 300چٹائیاں شامل ہیں ۔
 
اس کے علاوہ ہنگامی بنیادوں پر پینے کے صاف پانی کا فوری انتظام کیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment