Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے، مولانا عبدالسمیع 

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان) عوامی ایکشن کمیٹی استور کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ پریشان چوک استور میں منعقد ہوا ۔ احتجاجی جلسہ عوامی ایکشن کمیٹی نے تقسیم گلگت بلتستان، اورغیر آئینی ٹیکس نفاذ کی مخالفت میں منعقد کیا گیا۔

 احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماو امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ گلگت بلتستان ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو حقوق نہ دینے کے لیے یہ ہتکھنڈےاستعمال کررہی ہے۔ گلگت بلتستان پر جو غیر آئینی غیر قانونی ٹیکس لگایا جارہا ہے ۔ وہ گلگت بلتستان کےعوام اس وقت تک دینے کو تیار نہیں ہے جب تک علاقے کو حقوق نہیں دیئے جاتے۔ گلگت بلتستان میں پاک چائنہ رہداری کا زون بنائے بغیر یہاں سے کوئی منصوبہ کامیاب نہیں بنایا جاسکتاہے۔

Share this article

Leave a comment