Thursday, 28 November 2024


برطانوی اسٹیج اور فلم کے عظیم فنکار ایلن رِک مین چل بسے

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) برطانوی اسٹیج اور پردہ سیمیں کے بہترین ایکٹروں میں شمار ہونے والے ایلن رِک مین 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے جمعرات کو ایک بیان میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سرطان تھا اور یہی عارضہ بالآخر ان کی موت کا سبب بنا۔

رِک مین نے 1946ء میں لندن کے ایک متوسط گھرانے میں جنم لیا تھا، جبکہ ’رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ‘ سے تربیت حاصل کی تھی۔ رِک مین کا فنی کیرئیر 30 سالوں سے بھی زائد عرصے پر محیط رہا۔ ان کی خواہش تھی کہ ان کا شمار برطانیہ کے مشہور ایکٹرز میں ہو اور سنہ 1995 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایمی ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں ایچ بی او کی فلم ’راس پیوٹن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

رِک مین نے فلمی اسکرین پر ایک نہیں، انیک رولز ادا کئے۔ ورائٹی آف رولز کے معاملے میں وہ خوش قسمت رہے۔ تاہم، زیادہ تر فلموں میں انہیں بطور ولن کاسٹ کیا گیا مثلاً ’ڈائی ہارڈ‘ اور ہیری پوٹر سیریز میں۔ لی ڈینیل کی فلم ’دی بٹلر‘ میں رونلڈ ریگن کا رول یا ٹم برٹنز کی ’الائس ان ونڈر لینڈ‘ کا سیکوئل ’دی وائس آف دی بلو کیٹرپلر‘۔۔رک مین نے ہر جگہ اور ہر کردار میں خود کو توقعات سے بڑھ کر ثابت کیا۔ یہ دونوں رک مین کی حالیہ کامیاب فلموں میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

Share this article

Media

Leave a comment