Friday, 29 November 2024


سندھ ہائی کورٹ میں پولیس اہلکارسمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکار سمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد کردیں ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جن 4 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کی ہیں ان میں ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہے۔ سجاول سب جیل کے کانسٹیبل محمد حسن نے 2001 میں ذاتی دشمنی پرمحمد اصغرنامی شخص کو سرکاری اسلحے سے فائرنگ کرکے قتل کیاتھا،سیشن جج ٹھٹھہ نے پولیس اہلکار محمد حسن کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

 

سندھ ہائی کورٹ نے شہزاد،نثار احمد اور منیر کی سزائے موت اوردیگر سزائیں بھی برقراررکھی ہیں۔ تینوں مجرموں نے 2014 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 سالہ ریحان اوراس کے ڈرائیورعرفان کو اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے 4 لاکھ تاوان لےکرریحان کورہا اورڈرائیورعرفان کو قتل کرکے لاش بلوچ کالونی پل سے نیچے پھینک دی تھی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تینوں مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

Share this article

Leave a comment