Saturday, 30 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سابق صدر جنرل ریٹارئرڈ پرویز مشرف کا افسوس کا اظہار

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق صدر جنرل ریٹارئرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلہ پر افسوس ہوا تاہم یہ ان کا ذاتی حق ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر قوم کا مورال بلند کیا  وہ ایک محب وطن اور قابل جرنیل ہیں اسی لئے انہوں نے ملکی حالات کو خوش کن جہتوں سے روشناس کرایا۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے فیصلوں کی بنیاد سب سے پہلے پاکستان ہونا چاہئے تاہم جنرل راحیل شریف ملک کو بہتری کے راستے پر لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر کے خلاف حکومت کو خود ایکشن لینا چاہئے نہ کہ اسے بھارت کے حوالے کردیا جائے۔

Share this article

Leave a comment