Friday, 29 November 2024


پیرو کی ’نازکا لائنز‘ کی خلا سے فوٹوگرافی

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) امریکی خلائی ادارے ناسا نے براعظم جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں واقع مشہور ’نازکا لائنز‘ کی خلا سے لی گئی تصاویر وہاں کی حکومت کو فراہم کی ہیں۔ ’نازکا لائنز‘ کا شمار جنوبی امریکہ کے پراسرار ترین آثارِ قدیمہ میں ہوتا ہے۔ یہ سینکڑوں انتہائی بڑی اشکال جنوبی پیرو کے صحرا میں بنائی گئی تھیں اور ان میں پرندوں اور جانوروں کی شبیہیں بھی شامل ہیں۔

کئی کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی ہوئی اشکال میں سے کچھ اتنی بڑی ہیں کہ انھیں واضح طور پر صرف فضا سے ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اشکال ایک ایسی تہذیب سے تعلق رکھنے والے افراد کی تخلیق ہیں جو یہاں دو ہزار برس قبل رہا کرتے تھے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ خلائی تجربہ گاہ سے لی گئی نئی تصاویر سے یہ اہم معلومات مل سکیں گی کن مقامات پر یہ اشکال شکست و ریخت کا شکار ہو رہی ہیں۔ 

اس کے علاوہ یہ بھی جانا جا سکے گا کہ انسانی سرگرمیوں نے انھیں کہاں کہاں متاثر کیا ہے۔ پیرو کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان تصاویر کی مدد سے ان اشکال کو محفوظ بنانے کا نیا لائحہ عمل تشکیل دے گی۔

 

Share this article

Media

Leave a comment