Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


حصص مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کا تاثر قائم

ایمز ٹی وی (بزنس)  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں محدود کاروباری سرگرمیوں کے سبب منگل کواتارچڑھاؤ کے بعد ملے جلے رحجان کا تاثر قائم رہا اورقابل ذکرنوعیت کی تیزی رونما نہ ہوسکی جس کے سبب 51.55فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے4 ارب37 کروڑ11 لاکھ85 ہزار537 روپے ڈوب گئے۔

 

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر74.98 پوائنٹس کی تیزی ہوئی لیکن فوری منافع کیلیے فروخت سے یکدم 180 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری سے انڈیکس مثبت زون میں آگیا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس9.25 پوائنٹس کے اضافے سے31074.38 پوائنٹس، کے ایم آئی30 انڈیکس229.26 پوائنٹس بڑھ کر 53111.85 پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 14.07 پوائنٹس کے اضافے سے 14876.56 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس3.35 پوائنٹس کی کمی سے 18045.18 ہوگیا۔

 

کاروباری حجم پیر کی نسبت16.52 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر10 کروڑ79 لاکھ95 ہزار190 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار303 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 128 کے بھاؤ میں اضافہ، 155 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

 

Share this article

Leave a comment