Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


نیب کاسابق صدر کے گحر چھاپہ۔۔ مزاحمت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زخمی!

ِایمزٹی وی(مظفر آباد) نیب کی ٹیم نے آزادکشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین کے گھر پر چھاپا مارا ۔ دوران کارروائی مزاحمت اور مبینہ تشدد سے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اصغر خان زخمی ہوگئے۔ چند روز قبل نیب کی ٹیم نے رینٹل پاور کیس میں آزادکشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے بابر علی ذوالقرنین کو گرفتار کیا تھا۔ ریکارڈ کی چھان بین کیلیے نیب ٹیم نے میرپورآزادکشمیر میں سابق صدرآزادکشمیر راجہ ذوالقرنین کے گھر پر چھاپا مارا تو اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ گھر میں موجود افراد نے مزاحمت کے دوران مبینہ طور پر تشدد کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اصغر خان کو زخمی کردیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرنیب اصغرخان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں ان پر حملہ کیاگیا اورپولیس تماشائی بنی رہی، جبکہ راجہ ذوالقرنین کے اہل خانہ کا مؤقف تھاکہ نیب کو آزادکشمیر میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے

Share this article

Leave a comment