Friday, 29 November 2024


اگر آپ گوشت کھانا چھوڑدیں تو!سائنسدانوں کا جواب؟

ایمز ٹی وی(صحت)کہا جاتا ہے کہ گوشت کھانے سے جسم میں طاقت آتی ہے اور اس کا استعمال باقاعدگی سے کرنا چاہیے لیکن اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ گوشت کھانا چھوڑ دیں تو اس کی وجہ سے جسم میں مثبت اور منفی تبدیلیاں بھی آجاتی ہیں۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر گوشت کھانا چھوڑدیا جائے تو جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اگر آپ گوشت کھانا چھوڑ دیں گے تو آپ کے جسم کا وزن کم ہونے لگے گا جو لوگ گوشت کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے پسینے کی بو زیادہ ہوتی ہے،ہمارے جسم کو آئرن نہیں ملتا جس کی وجہ سے ہمیں تھکاوٹ کا احساس بڑھنے لگتا ہے 2015ءمیں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ گوشت کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں انتڑیوں کے کینسر کا امکان بڑھ جاتا ہے ہمیشہ سے ہی یہ سمجھاجاتا رہا ہے کہ گوشت کھانے سے دل کے امراض میں اضافہ ہوتا ہے ڈاکٹر سٹینلی ہیزن کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر انسان کے لئے گوشت کھانے سے دل کا مرض پیدا ہو بلکہ یہ مختلف لوگوں میں مختلف ہوسکتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ آپ گوشت کا استعمال اپنے معالج سے مشورے سے کرسکتے ہیں

Share this article

Leave a comment