ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تینوں فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کیا، حکومت کی تبدیلی صرف آئینی رستے سے ہی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حکومت میں آئین محروم رہا، ہر کسی نے اس سے بے وفائی کی ہے۔ سیکیورٹی کے نام پر تحفظ پاکستان آرڈیننس بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قانون نہیں بن سکتا۔ دنیا میں کسی نے آج تک تحفظ پاکستان آرڈیننس جیسا قانون نہیں بنایا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت بلدیاتی الیکشن نہ کروا کرعوام کو ان کے حق سے محروم کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سینتیس بار حکومت اور دھرنے والوں کو مذاکرات کیلئے بٹھایا، دھرنے والوں کی جمہوریت کیلئے کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں آئین ٹوٹ گیا تو چاروں صوبوں کو جوڑنا مشکل ہو جائے گا۔ اسٹیٹس کو کا مخالف ہوں،اسٹیٹس کو مسٹ گو، ہمار نعرہ ہے