Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


پاکستان سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک تسلیم

ایمز ٹی وی (بزنس)2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر پہچانا جا رہا ہے ،مسابقتی برتری کیلئے سال 2016کو پیداواری، معیاری اور تخلیقی بنایا گیا ہے

دنیا کی 25مضبوط معیشتوں میں شامل ہونے کیلئے حکومتی ، نجی اور ماہرین تعلیم کو مل کر کام کرنا ہوگا،جلدنیشنل گرڈ میں10ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو گی ،ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری، بہتر معاشی اشاریے اور امن و امان کی صورت حا ل سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک کے طور پر تاثر مضبوط ہواہے اور دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک تسلیم کرلیاہے، وژن2025پاکستان کے پیداواری شعبوں میں صنعت، زراعت اور معدنیات میں شعبہ جاتی اقدامات کے ذریعے ان کی ری اسٹرکچرنگ کر رہے ہیں۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ابراج گروپ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ملک ہے جسے بین الاقوامی سطح پر اگلی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر پہچانا جا رہا ہے ۔ پاکستان کے بین الاقوامی سطح پر امیج بہتر بنانے کیلئے موجودہ حکومت برانڈ پاکستان کا اجراء کر رہی ہے ،سال 2016 کو پیداواری، معیاری اور تخلیقی سال بنایا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کو مسابقتی برتری مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ وژن2025 کے تحت پاکستان کو دنیا کی 25 مضبوط معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے حکومتی ، نجی اور ماہرین تعلیم کو مل کر کام کرنا ہوگا، 2018 تک نیشنل گرڈ میں10ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو گی جس کیلئے بجلی کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کی بہتری کیلئے کے الیکٹرک کے کراچی میں تجربات سے سیکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ادارہ جاتی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

Share this article

Leave a comment