Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


تعلیمی اداروں کی حفاظت ۔۔۔۔۔۔ نئےاحکامات جاری کردیئے گئے!

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ملک میں تعلیمی اداروں پر بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملوں کے خدشات کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کو دو سے تین اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہر ادارے کو 2 سے 3 اسلحہ لائسنس دیئے جائیں گے۔ وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری مراسلے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، گاڑیوں کے معائنہ کے لیے خصوصی شیشے خریدنے اور ایمرجنسی راستے بنانے کے احکاما ت بھی جاری کئے گئے ہیں جب کہ اسکولوں کی عمارتوں پر نگرانی کے لئے چیک پوسٹیں قائم کرنے اور تربیت یافتہ گارڈز رکھنے کی بھی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، اداروں کی حفاظت کے لیے نجی سکیورٹی ایجنسیز کی خدمات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات معین الدین وانی نے تمام اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے لیے اداروں کے سربراہان درخواست کمشنر اسلام آباد کو بھجوائیں، اداروں کی چاردیواری کو جلد سے جلد اونچا کیا جائے اور ان پر خاردار تاریں لگائی جائیں۔

Share this article

Leave a comment