Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


میچ ایک بار پحر روک دیا گیا ۔۔۔لیکن کیوں ؟

 
ایمز ٹی وی (آکلینڈ) تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جب کہ میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے ایڈن پارک آکلیند میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی بلے بازوں کی بیٹنگ جاری ہے اور نیوزی لینڈ نے 35.3 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا لئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میک کولم اور مارٹن گپٹل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں عامر نے میک کولم کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد گپٹل اور ولیمسن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور 165 رنز تک پہنچا دیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 159 رنز کی شراکت ہوئی، گپٹل 82 رنز بنا کر اظہر علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ کین ولیمسن بھی 84 رنز بنا کر اظہر علی ہی کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے۔ محمد عامر نے 5 رنز پر ہنری نکولس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جب کہ گرانٹ ایلیٹ 10 کے انفرادی اسکور پر شعیب ملک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو امپائر نے بارش کے باعث میچ روک دیا۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 47.3 اوور میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 20 رنز پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہو کر ڈریسنگ روم میں جا بیٹھے۔ اس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 134 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 154 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انجری کے باعث پہلے 2 ون ڈے میں شرکت نہ کرنے والے شعیب ملک نے 32 رنز اسکور کئے جب کہ بابر اعظم 83 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ سرفراز احمد نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد رضوان 16 اور وہاب ریاض 11 رنز بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری نے 2، 2 جب کہ کورے اینڈرسن اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Share this article

Leave a comment